Posts

تحریک عدم اعتماد: ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال میں ڈیڑھ ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاری کا اخراج

Image
  ،تصویر کا ذریعہ GETTY IMAGES ،تصویر کا کیپشن سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی مارچ سے 25مارچ تک پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ سے تقریباً چالیس کروڑ روپے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ہوا ہے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ گذشتہ کئی ہفتوں سے مندی کے رجحان کا شکار ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کرنے والے مقامی اور بیرون ملک پاکستانی مزید سرمایہ کاری سے کترا رہے ہیں تو دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کار بھی مارکیٹ سے پیسہ نکال رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک پاکستانی جو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں وہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث مزید سرمایہ کاری کے بارے میں فی الحال نہیں سوچ رہے۔ انھوں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’گذشتہ کچھ مہینوں سے میں نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو روکا ہوا ہے۔ جو سرمایہ کاری کی تھی وہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کی وجہ سے نقصان ظاہر کر رہی ہے جس کی وجہ سے میں اسے بیچ نہیں رہا۔ ’تاہم مزید سرمایہ کاری کو میں نے فی الحال روکا ہوا ہے اور حالات کا جائزہ لے رہا ہوں کہ آگے کیا ہوتا ہے۔‘ دوسری جانب پاکستان میں سٹاک مارکیٹ میں ملکی و...